16 October 2024

اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کا خوف طاری

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر عالمی ردعمل کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کابنیہ کے تمام اجلاس زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۶۵
تاریخ اشاعت: 17:26 - May 23, 2018

اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کا خوف طاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،  یہ فیصلہ حماس کے رہنما یحی السنوار کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے کہ غزہ کے محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں فوجی اقدامات کرنا فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے۔

رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے تمام اجلاس بیت المقدس میں قائم  کرائسس مینیجمنٹ کے زیر زمین بنکر میں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کے پراسیکورٹر جنرل نے کہا ہے کہ بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم نئے چیف انوسٹی گیٹر آف پولیس کا تعین نہیں کر سکتے۔

اسرائیل پولیس کے موجودہ چیف انوسٹی گیٹر رونی شیخ کے عہدے کی مدت دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں ختم ہو جائے گی اور کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم خفیہ طریقے سے اپنے ایک حامی کو عہدے پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں