16 October 2024

ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے، مولانا صادق جعفری

مظلوم کی حمایت اور وقت کے طاغوت کے خلاف عملی اقدام کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے، لہذا ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۹
تاریخ اشاعت: 13:33 - January 26, 2018

ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے، مولانا صادق جعفریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے، یہ ہماری جماعت کا بنیادی منشور ہے، ہم نے پہلے دن سے چاہے، وہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہو یا سانحہ آرمی پبلک اسکول یا ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ، ہم نے بلاتفریق مظلوموں کی حمایت کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر، سیکرٹری یوتھ کاظم عباس، سیکرٹری تنظیم سازی ذیشان حیدر سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔

مولانا صادق جعفری نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور وقت کے طاغوت کے خلاف عملی اقدام کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے، لہذا ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں جو معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم ڈھایا گیا اور حکومت کی جانب سے جس طرح بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، اس وجہ سے قوم میں اس ظالم حکومت سے نفرت میں شدید اضافہ ہوا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں