اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات مثبت ہیں : ایران

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد عالمی برادری نے ایران کے موقف کی حمایت کی اور جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے ہونے والے اقدامات مثبت رہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۹۳
تاریخ اشاعت: 13:27 - May 27, 2018

جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات مثبت ہیں : ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات تہران میں علماء اور اہم شخصیات کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اکثر ممالک کا یہ کہنا کہ ایران صحیح راستے پر گامزن ہے اور امریکہ نے غلطی کی ہے، یہ ہمارے لئے اہم کامیابی ہے۔ 

صھر مملکت نے کہا کہ امریکی حکام یورپی ممالک پر دباو ڈال رہے ہیں کہ امریکہ اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ لیکن یورپی ممالک نے کہا ہے کہ ہم جوہری معاہدے کا انتخاب کرتے ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے میں رہ کر ایران اپنے حقوق کو حاصل کر لیتا ہے تو تہران اس عالمی معاہدے میں شامل رہے گا۔

واضح رہے کہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اعلان کے بعد ایران، روس، چین اور یورپی یونین نے امریکہ کے بغیر اس بین الاقوامی معاہدے کو جاری رکھنے کے بارے میں برسلز میں مذاکرات کئے ہیں ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے اور من گھڑت الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

ٹرمپ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کئے.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں