اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں6 تکفیری دہشتگرد ہلاک 3 فرار

سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے6 تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۹۵
تاریخ اشاعت: 13:41 - May 27, 2018

پاکستان میں6 تکفیری دہشتگرد ہلاک 3 فرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی ٹی ڈی پنجاب ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر شادیوال اپر جہلم پل کے قریب لگائے جانے والے ناکہ پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار 8 سے 9 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 تکفیری دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دہشتگرد فرارہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد صہیب، عبدل مقیم، محمد فیصل، محمد عثمان، عبدل عظیم اور رؤف احمد کے نام شامل ہیں۔ ہر چند کہ یہ نہیں کہا گیا کہ دہشتگردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے تاہم گجرات میں لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ، دستی بم، بارودی مواد اور حساس نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعد تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو حساس تنصیبات کونشانہ بنانے جارہے تھے۔

ہلاک دہشتگرد فیروزپور روڈ، بیدیاں روڈ بم دھماکے 2017ء میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے جو سرگودھا میں برگیڈیئرظہور قادری کے ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں