مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر حسن روحانی نے ایران کے نجی شعبے کی جانب سے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم دشمنی کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا نشانہ ایرانی عوام نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد صرف ایرانی عوام کو نقصاں پہنچانا ہے.۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف ہیں؟ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت جمہوری حکومت ہے جسے ایرانی عوام نے منتخب کیا ہے۔
صدر روحانی نے ملک کی پیشرفت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں اور قومی برآمدات کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ضروری ہے.
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا اور ایران کا سفر علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری و ساری رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ گنتی کے چند ملکوں کے علاوہ دنیا کے اکثر ممالک نے ایران مخالف امریکی اقدامات کی مذمت کی اور ایران کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔
پیغام کا اختتام/