مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے عمل کو کافی خطرات درپیش ہیں جن پر بھرپور توجہ رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ابھی انتخابات کے پرامن عمل کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور فوج سے استفادہ کئے جانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ عوام کی جانب سے اس سلسلے میں شک و شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پچّیس جولائی کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔