16 October 2024

طالبان کے ساتھ امریکہ کے خفیہ رابطے

افغانستان میں امریکہ کی زیرکمان نیٹو کے کمانڈر نے طالبان کے ساتھ واشنگٹن کے خفیہ رابطے ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۲۸
تاریخ اشاعت: 23:31 - May 31, 2018

طالبان کے ساتھ امریکہ کے خفیہ رابطےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امریکہ کی زیرکمان نیٹو کے کمانڈر جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے بعض اہم کمانڈروں کے ساتھ امریکی سفارت کاروں کے رابطے ہیں اور ان میں خفیہ مذاکرات ہوتے ہیں۔

افغانستان میں نیٹو کے اس کمانڈر نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ افغانستان میں اس وقت انّیس ہزار غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جن میں سولہ ہزار امریکی فوجی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کے بیشتر حکام اور عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے تحت امریکہ سمیت نیٹو افواج کی موجودگی سے افغانستان میں نہ صرف امن قائم نہیں ہوا بلکہ عام شہریوں کا قتل عام اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات ہی تباہ ہوئی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں