مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بیت المقدس کے غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت بدستور جاری رہے گی اور فلسطینی قوم ظالموں پر کامیابی کے بارے میں وعدہ الہی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انھوں نے مسلمانوں میں تفرقے کو صیہونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے لئے بعض اسلامی ملکوں کے حکام کی خیانت کے باوجود مسلمانوں کو چاہئے کہ غاصبوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بحرینی مجاہد شیخ عبداللہ صالح نے بھی کہا کہ غاصب صیہونی، تمام اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں۔
اس موقع پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے جرائم کی مذمت اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا کہ بیت المقدس فلسطین کا مستقل دارالحکومت ہے اور یہ کہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو پامال نہیں کیا جاسکتا۔
پیغام کا اختتام/