مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹی وی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ حکومت افغانستان کی جانب سے یہ فیصلہ ملک کی شیعہ و سنی علما کونسل کے فتوے کی بنیاد پر اختیار کیا گیا ہے۔
انھوں نے افغان سیکورٹی فورس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مذکورہ ایام میں طالبان سمیت مختلف مخالف گروہوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ بند رکھے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا کہ حکومت کی یکطرفہ فائر بندی کے اس اعلان میں داعش، القاعدہ اور بیرونی دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہیں اور ان کے خلاف سیکورٹی فورس کارروائی جاری رہے گی۔
حال ہی میں افغانستان کی علما کونسل نے کابل میں اپنے ایک اجلاس میں تمام متحارب فریقون سے فائر بندی اور جنگ و تشدد کا راستہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔