مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ایران خطے کا ایک اہم اور مرکزی ملک ہے اور تہران نے فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کے لیے بہت سے زیادہ خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا ایران کے ساتھ حماس کےتعلقات اسٹیریٹیجک مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہمارے درمیان تعلقات اپنی اعلی ترین سطح پر ہیں۔
اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس کو سب کی حمایت کی ضرورت ہے اور مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تقویت کے باجود ، قطر اور ایران کے ساتھ بھی پائیدار تعلقات کا سلسلہ جاری رکھے گیدوسری جانب حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فلسطینی کاز کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدر اپنے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو ختم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں دنیا بھر کے عوام کی شرکت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یوم القدس کے نتیجے میں فلسطین کے بارے میں عرب اور اسلامی ملکوں کی سیاسی جماعتوں اور سماجی گروہوں کے درمیان رابطوں کو تقویت ملی ہے۔
پیغام کا اختتام/