اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا اور کینیڈا میں لفظی جنگ

امریکی صدر کے مشیر تجارت نے کنیڈین وزیر اعظم کو جہنمی کہدیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۶۷
تاریخ اشاعت: 23:30 - June 11, 2018

امریکا اور کینیڈا میں لفظی جنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرتجارت پیٹرنیوارو نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو جہنمی قراردے دیا۔
انھوں نے دعوا کیا کہ کنیڈا کے وزیراعظم نے امریکی اتحادی ہونے کے باوجود پیچھے سے وارکیا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے بیان سے متعلق ایک امریکی صحافی کے سوال پر مشیرتجارت پیٹرنیوارو غصے میں آگئے- انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔

امریکی مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں اورٹرمپ کو پیچھے پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔

امریکا کے مشیراقتصادیات لیری نے بھی کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیچھے سے وار کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں