اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں عیدالفطر کے پرشکوہ اجتماعات

پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی جو ش جذسے سے منائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۰۰
تاریخ اشاعت: 20:12 - June 16, 2018

پاکستان میں عیدالفطر کے پرشکوہ اجتماعاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے  جن میں امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر سیکورٹی کے کڑی انتظامات کیے گئے اور حساس علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے عید کے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ سیاسی مہم جوئی سے کدورتیں بڑھتی ہیں، اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں