16 October 2024

ریاست فلوریڈا کے اسکولی بچوں کا احتجاج

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کے ایک گروپ نے شیکاگو میں ریلی نکال کر ملک میں آزادانہ طور پر ہتھیار لے کر چلنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۰۶
تاریخ اشاعت: 19:47 - June 17, 2018

ریاست فلوریڈا کے اسکولی بچوں کا احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، گذشتہ چودہ فروری کو ریاست فلوریڈا کے مرجوری اسٹونمین ڈگلس اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ اسکولی طلبا جاں بحق ہوگئے تھے۔ مذکورہ اسکول کے بچوں نے شیکاگو میں ایک ریلی نکال کر ملک میں آزادانہ طور پر اسلحہ لے کر چلنے کی چھوٹ دینے والے قانون کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

امریکا کے مختلف علاقوں میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں عام لوگوں کے پاس دوسو ستر ملین سے تین سو ملین تک اسلحے موجود ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک ہتھیار موجود ہے۔

امریکا میں مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتارہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ خود بھی اسلحہ لابی کے زبردست حامی ہیں اور انہوں نے اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں