16 October 2024

دشمن کی نفسیاتی جنگ کے خلاف ایرانی ریڈیو و ٹیلی ویژن پیش پیش

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آئی آر آئی بی ایرانی عوام کے اعتماد و امید کو ٹھیس پہنچانے کے لئے دشمن کی نفیساتی جنگ کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۲۲
تاریخ اشاعت: 13:12 - June 21, 2018

دشمن کی نفسیاتی جنگ کے خلاف ایرانی ریڈیو و ٹیلی ویژن پیش پیشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل شام اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر اور دوسرے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر اور دوسرے اعلی عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پوری آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اس لئے کہ دشمن کے پروپگنڈوں کو ناکام بنانے اور عوام کے مابین اتحاد وحدت کی برقراری  سے متعلق ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ایران کے صدر  کہا کہ علاقے میں داعش کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و امان کی برقراری میں ایران کا مثبت کردار دشمن کی  پریشانی کا باعث بنا ہےاس لئے کہ وہ ایرانی عوام کی حاکمیت اور موجودہ نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

صدر مملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی امریکی حکومت کے پروپگنڈوں اور دباو کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ مستقبل کے حوالے سے عوام کی تشویش کودور کریں اس لئے کہ دشمن کا کام عوام میں یاس و نا امیدی پھیلانا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں