مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق خانہ فرھنگ ایران راولپنڈی میں اتحاد امت کانفرنس منعقد ھوئی جسکی صدارت علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان نے کی،مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم تھے۔دیگر مقررین میں ایرانی ثقافتی مرکز کے جناب شہاب الدین دارائی ،ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران راولپنڈی،جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے نائب صدر مولانا عبدالجلیل نقشبندی،مفتی عامر شہزاد شامل تھے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے خانہ فرھنگ کے اس پروگرام کو سراھا اور کہا کہ پیغمبر گرامی اسلام نقطہ وحدت امت ھیں ان کی ذات پر ھر مسلمان کٹ مرنے کو تیار ھوتا ھے،قرآن میں بھی امت واحدہ کا تصور ھے کسی مسلک کی بات نہیں کی گئی،امام خمینی کی قیادت میں انقلاب اسلامی رونما ھوا تو سب سے پہلے پاکستان سے مولانا مودودی رح نے مبارک باد دی امام خمینی نے پوری دنیا میں اتحاد امت کے لئے عملی قدم اٹھائے اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کو ھفتہ وحدت کے طور پر اعلان کیا جو اب بھی پوری دنیا میں منایا جاتا ھے رھبر معظم انقلاب نے جو دوسرے مسالک کے مقدسات کے احترام کے بارے میں فتوی دیا وہ بھی اتحاد امت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ھے،پاکستان میں بھی پوری دنیا کی طرح مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی فرقہ وارانہ گروپ بنائے گئے حالانکہ شیعہ سنی بھائیوں کی طرح رھتے ھیں مگر سازش کے تحت لڑانے کی کوشش کی گئی مگر خوشی کی بات یہ کہ کسی مسلک کے جید علما نے ان گروھوں کو اون نہیں کیا بلکہ علامہ ساجد نقوی،مولانا شاہ احمد نورانی،قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمان اور دیگر بزرگان نے کبھی ایم ایم اے بنا کر تو کبھی ملی یکجہتی کونسل میں تمام مسالک کی پینتیس جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اس سازش کو ناکام بنا دیا اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ الحمد للہ آج بھی تمام مسالک کے لوگ بھائی بھائی ھیں۔
علما اور مقررین کا کہنا تھا: ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے حوالے سے جو شیطانی حرکت کی گیی اس کے مقابلے میں بھی پوری امت اکٹھی ھے اقوام متحدہ میں پاکستان اور ایران نے ٹرمپ کے اعلان کے مقابلے میں قرارداد کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا۔ آخر میں تمام مسالک کے لوگوں نے ملکر نماز با جماعت ادا کی-
پیغام کا اختتام/