مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فلسطینی گروہوں نے تیرہ سالہ فلسطینی نوجوان یاسر ابوالنجا کی شہادت کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس نوجوان شہید کا خون رائیگاں نہیں جائےگا اور صیہونیوں کی اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائےگا- فلسطینی گروہوں نے صیہونی حکام پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا -
جمعہ کو صیہونی فوجیوں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی اس دوران صہیونی فوجیوں نے تیرہ سالہ فلسطینی نوجوان پر گولیوں کی بوچھار کردی تھی -حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی حکام کے خلاف ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی جائے گی - تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد شہاب نے بھی کہا ہے کہ تیرہ سالہ فلسطینی نوجوان پر صیہونی فوجیوں نے جس بہیمانہ طریقے سے گولیوں کی بوچھار کی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت ایک دہشت گرد حکومت ہے - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا کہا کہ اس نوجوان فلسطینی کا خون انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے گریبان گیر ہوگا جنھوں نےصیہونیوں کے اس گھناؤنے جرم کے مقابلے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے -
پیغام کا اختتام/