اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کے ساتھ جنگ بندی ختم افغان صدر کا اعلان

افغان صدر اشرف غنی نے سیز فائر ختم کر کے طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲۵
تاریخ اشاعت: 8:16 - July 01, 2018

طالبان کے ساتھ جنگ بندی ختم افغان صدر کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے عدم تعاون پر جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح افغان حکومت کا 18 روزہ سیز فائر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

افغان صدر نے کہا کہ سیز فائر کے مثبت نتائج سامنے آئے اور صورت حال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ ہلمند کے امن گروپ کے مطالبے پر سیزفائر کے آخری روز ازسرنو توسیع کی لیکن طالبان نے اس سے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ افغان قوم کی بھی یہی خواہش تھی کہ امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن راستہ چنا جائے جو کہ یقینی طور پر مقامی لوگ ہی لا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے اس میں توسیع کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان نے حکومتی سیز فائر کو مسترد کردیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں