مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باہر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کےساتھ ساتھ آل سعود کے ہاتھوں یمن کے مظلوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی- مظاہرین نے وحشیانہ سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ حملے فوری طور پر بند کئے جائیں -
مظاہرے کے شرکا نے پاکستانی حکام سے بھی کہا کہ وہ یمنی عوام پر سعودی مظالم اور وحشیانہ حملے بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں -
حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ اور عوام کے شدید احتجاج کے باوجود سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اجازت دے دی -
پاکستان کے بہت سے سیاسی رہنماؤں اور حلقوں کا کہنا ہےکہ راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا کمانڈر بننے کی حکومتی اجازت پاکستانی عوام کی اکثریت کی مرضی کے خلاف ہے -
پاکستان کے عوام یمنی عوام سے اپنی ہمدردی اور سعودی حکومت سے نفرت کا اظہار کرنے کے لئے بارہا ریلیاں نکال چکے ہیں -