اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے امریکہ کے کئی شہروں کے دورے کے بعد بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے اور صحت کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۶
تاریخ اشاعت: 7:41 - January 30, 2018

امریکی میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں اضافے پر تشویشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی قانونی داں اور اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر لیلانی فراحا نے کہا ہے کہ  کیلیفورنیا سمیت بعض امریکی ریاستوں میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کیلیفورنیا کے شہر سن فرانسسکو میں بے گھر لوگوں کی صورتحال کو سب سے زیادہ افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے دولت مند ملک میں ہوم لیس لوگوں کی تعداد میں اضافہ اور سہولتوں کا فقدان قابل قبول نہیں ہے۔

اس سے پہلے برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ سن دوہزار کی اقتصادی گراوٹ کے بعد سے اب تک امریکہ میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سن دوہزار سترہ کے دوران صرف سن فرانسسکو میں بے گھر لوگوں کی تعداد سات ہزار پانچسو تک پہنچ گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں