اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں انتخابی نتائج سے متعلق سروے رپورٹ

روشن پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق آئندہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی اور ایک معلق پارلیمان وجود میں آئے گی جس کی اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۷۰
تاریخ اشاعت: 12:41 - July 04, 2018

پاکستان میں انتخابی نتائج سے متعلق سروے رپورٹمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،روشن پاکستان اوپینین پولنگ کی جانب سے 28 جون سے یکم جولائی تک سروے کیا گیا ۔ یہ سروے ملک بھر میں کیا گیا ہے جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بار ایک معلق پارلیمان معرضِ وجود میں آئے گی اور کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے گی تاہم  تحریک انصاف کا پلڑا بھاری رہے گا۔

سروے کے مطابق الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف 93 سیٹوں کے ساتھ اکثریتی جماعت رہے گی جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر آئے گی اور اس کی سیٹوں کی تعداد 71 تک ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں تیسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہوگی جو 46 نشستیں نکال لے گی ۔ آئندہ الیکشن میں چوتھی بڑی سیاسی قوت آزاد امیدوار ہوں گے جو 26 نشستیں نکال سکتے ہیں، جبکہ دھڑے بندی کا شکار ایم کیو ایم پاکستان 13 نشستیں جیت لے گی۔ مذہبی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل متحدہ مجلس عمل کے صرف 11 سیٹوں پر جیت کے امکانات ہیں۔

متعدد سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 4 نشستیں ملنے کی امید ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں