مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک نے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے منصوبوں کی تکمیل میں شمولیت اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاری کی حمایت کرنے پر فرانس کی آکسا کمپنی کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔
بی ڈی ایس کی جانب سے صیہونی حکومت اور فرانس کی اس کمپنی کے درمیان رابطے کی مخالفت پر بطور احتجاج ایک طومار پر دستخط کی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کی عالمی فیڈریشن نے مارچ دو ہزار سترہ میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فرانس کے چار بینکوں اور ایک بیمہ کمپنی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی آبادکاری کے منصوبے کی حمایت کی جا رہی ہے جن میں سے ایک آکسا کمپنی بھی ہے۔
صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں دنیا کی مختلف کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے غاصب صیہونی حکومت اور اس سے رابطے رکھنے والی تنظیموں کا بائیکاٹ کئے جانے کی اپیل کی ہے۔
پیغام کا اختتام/