16 October 2024

ایرانی عازمین حج کے پہلے کارواں کی روانگی

امور حج میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور ایرانی عازمین حج کے سرپرست نے حج کو اسلامی دنیا میں اتحادویک جہتی کا عامل قرار دیا ہے
خبر کا کوڈ: ۱۸۷۹
تاریخ اشاعت: 19:46 - July 18, 2018

ایرانی عازمین حج کے پہلے کارواں کی روانگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امور حج میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور ایرانی عازمین حج کے سرپرست، حجت الاسلام سید علی قاضی عسگر نے،امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ، ایرانی عازمین حج کے پہلے کارواں کی روانگی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج حج کا روحانی اور معنوی پہلو  اچھی طرح محسوس کیا جارہا ہے ۔ 

انھوں نے کہا کہ ایرانی عازمین حج کی روانگی کے آغاز سے پورے ایرانی اسلامی پر  روحانی اور معنوی فضا چھاگئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس سال بھی ایرانی عازمین،  پرشکوہ اور باوقار انداز میں فریضہ  حج اداکریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ دو سو ستر افراد پر مشتمل،  ایرانی عازمین حج کا پہلا کارواں ، بدھ کی صبح امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا ۔ 

اس سال ایران سے مجموعی طور پر  پچاسی ہزار دو سو افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے۔   رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ انے پیر کو ایران عازمین حج کے سرپرست اور محکمہ حج کے کارکنوں سے خطاب میں حج کو معنویت اور سیاست کی آمیزش کا مظہر قرار دیا ۔

آپ نے اپنے اس خطاب میں فرمایا کہ حج کی سب سے بڑی خصویت یہ ہے کہ اس میں پوری دنیا سے آنے والے عازمین حج ایک معین وقت میں اور ایک   معین جگہ پر جمع ہوتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ حقیقی حج وہ ہے جس میں ایک طرف مشرکین سے برائت کا اعلان ہو اور دوسری طرف اس سے مسلمانوں کے درمیان اتحادویک یک جہتی اور  ہمدلی  پیدا ہونے نیز ان کے ہم آواز ہونے کے لئے حالات سازگار ہوں ۔     

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں