16 October 2024

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

اسلامی تعاون تنطیم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں صیہونی ریاست کے بل کی منظوری کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۰۴
تاریخ اشاعت: 23:25 - July 21, 2018

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اسرائیل کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری عالمی برداری کی خواہشات اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی ریاست کا بل ایک نسل پرستانہ اور غلط قانون ہے جس میں فلسطینی عوام کے تاریخی حق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام صیہونی بستیوں کی تعمیر، نسلی تطہیر اور فلسطینیوں کے حقوق کی نفی کی دیرینہ پالیسی کا حصہ ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی براداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قانون سمیت اسرائیل کے تمام نسل پرستانہ قوانین اور پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرے۔

دوسری جانب عرب لیگ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کا مقابلہ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکہ اور انروا کے اقدامات نے، جن کا مقصد ہی مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا ہے، علاقے کی صورتحال کو دھماکہ خیز بنادیا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں