اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کی عدلیہ پر آئی ایس آئی اثرانداز ہوتی ہے ، جسٹس صدیقی کا الزام

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ پر آئی ایس آئی کے اثرانداز ہونے کے بارے میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدلیہ کسی کے دباؤ میں کام نہیں کرتی -
خبر کا کوڈ: ۱۹۲۳
تاریخ اشاعت: 23:33 - July 22, 2018

پاکستان کی عدلیہ پر آئی ایس آئی اثرانداز ہوتی ہے ، جسٹس صدیقی کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج  شوکت عزیزصدیقی کے بیان پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یقین دلاتاہوں کہ ججوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے انہوں نے جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کو ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بیان کا جائزہ لیں گے اور قانونی کارروائی بھی کریں گے-

واضح ہے ک اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے گذشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ آئی ایس آئی پوری طرح عدالتی معاملات اور فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہے اور خفیہ ادارے کے اہلکارروں نے ہمارے چیف جسٹس تک رسائی حاصل کرکے کہا ہے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو انتخابات تک جیل سے باہر نہیں آنے دینا ہے -

شوکت عزیز صدیقی نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ سپریم کورٹ میں کس کے ذریعے کون پیغام لے کر جاتا ہے -    

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں