اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم امام حسین (ع)

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک بار پھر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳۶
تاریخ اشاعت: 13:55 - July 23, 2018

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم امام حسین (ع)مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد علی سدپارہ نے یہ کارنامہ گذشتہ روز انجام دیا جب ان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 کوہ پیماؤں نے مشترکہ طور پر کے ٹو سر کرلی۔ اس سے پہلے سکردو سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مارچ 2016ء میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر بھی امام حسین (ع) کا علم لہرایا تھا، اس وقت محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم نے سردیوں میں بغیر آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 31 رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی، ٹیم میں 4 پاکستانیوں سمیت آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، بیلجیئم اور جاپان کے کوہ پیما شامل تھے۔

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8611 میٹر بلند ہے، چاروں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ اس وقت کے ٹو سر کرنے کی مہم میں مزید دو ٹیمیں سرگرم ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں