اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس کی جولان میں عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگردوں پر شدید بمباری

روسی طیاروں نے شام کی اسرائیل کے سرحدی علاقے جولان میں موجود عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش پر زبردست بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳۷
تاریخ اشاعت: 13:58 - July 23, 2018

روس کی جولان میں عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگردوں پر شدید بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی طیاروں کی جانب سے اسرائیل شام سرحد کے قریب جولان میں داعش کے مراکز پر بمباری کی جارہی ہے۔

یہ علاقے پہلے سعودی حمایت یافت باغیوں کے قبضہ میں تھے جو اب اسرائیل کی مدد سے داعش کے قبضہ میں آگئے ہیں۔

سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اپنے زیر قبضہ 18 دیہات بغیر کسی جنگ کے داعش کے حوالے کر کے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

روسی طیارے کی جانب سے ان دیہات پر بمباری کی جارہی ہے جبکہ اس علاقہ میں موجود داعش کے ڈیڑھ ہزار جنگجو ہنوز مزاحمت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی روسی اور شامی بلاک کے مقابلے میں امریکی، صہیونی اور عربی اتحاد کی حمایت میں بول رہے ہیں جن کی پیداوار داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی صورت میں ساری دنیا پر عیاں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں