اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان عوام میں امریکہ سے بڑھتا ہوا غصہ

شمالی افغانستان کے صوبے قندوز کے عوام نے امریکی حملوں میں عام شہریوں کے ہونے والے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۵۳
تاریخ اشاعت: 12:31 - July 24, 2018

افغان عوام میں امریکہ سے بڑھتا ہوا غصہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قندوز کے علاقے چہار درہ کے عوام نے امریکی فضائی حملے میں چودہ افغان شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہےامریکہ نے قندوز میں چہار درہ کے رہائشی علاقے پر شدید بمباری کی ہے جس میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان اور زخمیوں میں کئی عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ نے بھی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چھے ماہ کے دوران امریکی حملوں میں ساڑھے تین سو سے زائد افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ بیشتر افغان شہری کنڑ اور ننگرہار میں مارے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں