مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شام کی جنگ پر نظر رکھنے والے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ فرسان الجولان، سیف الشام اور ابابیل فوج کے سرغنے معاذ نصار، احمد النحس، علاء الحلقی اور ابو راتب اسرائیل فرار کر گئے ہیں-
شامی فوج نے قنیطرہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کے آغاز کے دو روز کے اندر اندر قنیطرہ کے دسیوں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور شامی فوج جولان کے ساتھ حائل دیوار کے قریب اس جگہ تعینات ہو گئی جہاں وہ پہلے موجود تھی۔