16 October 2024

27 دہشتگرد افغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف

پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس کی جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۶
تاریخ اشاعت: 1:36 - February 01, 2018

27 دہشتگرد افغانستان کے حوالے کرنے کا انکشافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 دہشتگردوں کو افغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے مشتبہ عناصر کو افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اوراس ضمن میں نومبر 2017ء میں تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے شبہے میں 27 افراد کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اقتصادی طور پر 123 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار شہری اور 6 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں دیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں