اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کی الٹی گنتی شروع

کروڑوں پاکستانی شہری بدھ کے روز ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لے کر صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۶۲
تاریخ اشاعت: 22:05 - July 24, 2018

پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کی الٹی گنتی شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس کے ذریعے منتخب ہونے والے ارکان، صدر، وزیراعظم اور اپنے اپنے صوبوں کے وزارائے اعلی کا بھی انتخاب کریں گے۔

ایگزیکٹیو پاور رکھنے والے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت کے ساتھ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی امیدوار نامزد کیے جاتے ہیں لیکن فطری طور پر اکثریت رکھنے والی جماعت کا امیدوار ہی وزیراعظم منتخب ہوتا ہے۔

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں تین بڑی جماعتوں کے درمیان اصل مقابلہ ہو گا جن میں پاکستان مسلم لیگ نواز، تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں۔

پاکستانی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 جب کہ چاروں صوبوں کی مجموعی طور پر 577 میں سے 570 نشستوں پر بدھ کو ووٹنگ ہو گی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 3675 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر مختلف وجوہات کی بناء پر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں ۔

انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل ایک سو بائیس سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان بھر میں پچاسی ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن جبکہ دو لاکھ اکتالیس ہزار ایک سو بتیس پولنگ بوتھ قائم کئے گے ہیں۔ جن میں سے سترہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

دس کروڑ انسٹھ لاکھ پچپن ہزار سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

تیرہ جولائی کو کرائے جانے والے رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق بیاسی فی صد شرکت کنندگان نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے جو سن دو ہزار تیرہ کے عوامی جائزے کے نتائج سے کہیں زیادہ ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم تئیس اور چوبیس جولائی کی شب ختم ہو گئی تھی اور انتخابی مہم کے آخری دن سب ہی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور میں ریلی نکالی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کا آخری دن لاہور کے کھلاڑیوں کے نام کیا ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد اور شکارپور میں جلسوں سے خطاب کیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل نے پاور شو کیا اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے لیاقت آباد فلائی اوور پر اپنا آخری انتخابی جلسہ کیا۔

انتخابات کے لیے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے کئے ہیں پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ ساتھ فوج کے جوانوں کو بھی پولینگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے تعنیات کیا جا رہا ہے۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں