16 October 2024

یورپ کے ساتھ مذاکرات میں خاص نتیجےکی توقع نہیں: ایرانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم کسی خاص نتیجےکی توقع نہیں کی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۸۸
تاریخ اشاعت: 22:43 - July 26, 2018

یورپ کے ساتھ مذاکرات میں خاص نتیجےکی توقع نہیں: ایرانی اسپیکرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کل قم شہر میں کہا کہ جس طرح رہبر انقلاب اسلامی نے اشارہ کیا کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن یہ مذاکرات کس حد تک مفید ثابت ہوں گے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صرف وعدوں سے کام نہیں چلتا اور ایران نے موجودہ حالات سے نکلنے کے لئے ہر قسم کی کوشش کی لیکن دشمنوں نے اپنی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

علی لاریجانی نے دوسرے ملکوں کے  مقابلے میں ایران کے ساتھ امریکی رویے پر کہا کہ سعودی عرب کے لئے یہ بات شرم کا باعث ہے کہ سعودی حکام امریکہ کے ایک ٹیلی فون کال پر امریکی انفرااسٹرکچر کے لئے 250 ارب ڈالر دیتے ہیں یا پھر 110 ارب ڈالر مالیت کے فوجی ساز و سامان خریدتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں