اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلجی کی انصاراللہ کے سربراہ سے ملاقات

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے صنعا میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۰۵
تاریخ اشاعت: 18:34 - July 27, 2018

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلجی کی انصاراللہ کے سربراہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس موقع پر سعودی جارحیت بند کرانے اور بحران یمن کے پرامن حل کی غرض سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کے بارے میں اپنے موقف کو کھل کر بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ جارح ملکوں کی ہٹ دھری اور معاملے کو فوجی طریقے سے حل کرنے پر اصرار کی وجہ سے مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ بات چیت اور مذاکرات کا عمل اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب جارح ممالک پوری سچائی، عزم اور سنجیدگی کے ساتھ امن کے راستے پر قدم آگے بڑھائیں۔عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اقوام متحدہ کے نمائندے پر زور دیا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانبداری کرنے کے بجائے عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں