مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2006
تاریخ اشاعت: 27 July 2018 - 18:59 - 19October 2639

مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عینی شاہدین کے مطبق صیہونی فوجیوں کی ایک ٹولی نے باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فلسطینی نمازیوں نے شدید اعتراض کیا۔

اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر صوتی اور دھواں چھوڑنے والے بم پھینکے جس کے نتیجے میں میں درجنوں نمازی زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج اور صیہونی انتہا پسند بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لیے مسجد الاقصی پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً