اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے انتخابی نتائج

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ملک کی قومی اسمبلی کی دوسو اکسٹھ نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کو بدستور دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۰۹
تاریخ اشاعت: 7:49 - July 28, 2018

پاکستان کے انتخابی نتائجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ایک سو پندرہ نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) تریسٹھ نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی تینتالیس نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے بھی قومی اسمبلی کی بارہ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ بارہ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کےنو حلقوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق عام انتخابات میں عوامی شرکت کا تناسب تقریبا باون فی صد رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں