16 October 2024

صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے گاؤں کوبر پرحملہ کرکےمتعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے - اس درمیان جمعے کو واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک اور اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر ہفتے کو شہید ہوگیا ہے
خبر کا کوڈ: ۲۰۲۸
تاریخ اشاعت: 14:37 - July 29, 2018

صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قریب واقع گاؤں کوبر پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرکے ان کی املاک بھی لوٹ لی - صیہونی فوجیوں نے یہ حملہ شہید طارق محمد طارق کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد کیا ہے جس میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے -

جمعے کو بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکے چھے فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے -

اطلاعات ہیں کہ سنیچر کو ہی کوبر گاؤں پر حملہ کرنے کے بعد صیہونی فوجی پڑوس کے گاؤں ابو قش میں داخل ہوئے جہاں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں - صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور فلسطینی نوجوانوں نے بھی اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا - ایک اور خبر میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک معصوم فلسطینی بچے کو گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا ہے -

غزہ سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ جمعے کو واپسی مارچ کے دوران زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان ہفتے کو زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا -

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان مومن فتحی الھمص کو صیہونی فوجیوں نے جمعے کو واپسی مارچ کے دوران گولی مارکر بری طرح زخمی کردیا تھا اور آج وہ چل بسا -

مسلسل اٹھارہویں جمعے کو غزہ کے فلسطینیوں نے پرامن واپسی مارچ نکلا تھا ۔ فلسطینیوں نے اس دن واپسی مارچ کا نام فرزندان شہدا کا جمعہ قراردیا تھا -گذشتہ اٹھارہ ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو پچپن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا سولہ ہزار سات سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے- فلسطینی عوام غزہ اور فلسطین کے خلاف اسرائیلی اور امریکی فیصلوں پر شدید احتجاج کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ واپسی مارچ کی یہ تحریک جاری رہے گی -

دوسری جانب غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال انتہائی بحرانی ہوتی جارہی ہے -

فلسطین کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے غزہ کے علاقے میں میڈیکل خدمات اور اسپتالوں میں علاج و معالجے کا کام پوری طرح سے ٹھپ پڑ جانے کا خطرہ ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں