اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ عالمی تنہائی کا شکار ہے، وزیر خارجہ ایران

ایران کےوزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا ہے اور اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے کھلےعام سیاسی دباؤ کا ہتھکنڈا استعمال کرنے پر اتر آیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۳۰
تاریخ اشاعت: 22:29 - July 29, 2018

امریکہ عالمی تنہائی کا شکار ہے، وزیر خارجہ ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے نجی شعبے کی نمائندہ شخصیات اور ایرانی سفیروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے ایران کے لیے بے پناہ مواقع پیدا کر دیئے ہیں جن سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دوسرے ممالک بھی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ساتھ دے رہے تھےاور حتی سلامتی کونسل اور دیگر ملکوں نے بھی ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج امریکی پابندیاں بے وقعت اور غیر قانونی ہوگئی ہیں اور امریکہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے کھلے بندھوں سیاسی دباؤ کا ہتھکنڈا استعمال کرنے پر اتر آیا۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج دنیا ایسے دوراہے پر کھڑی جہاں اسے اپنے وقار اور امریکہ کی پیروی میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران چالیس سال پہلے ہی اپنے راستے کا تعین کرچکا ہے اور اب یورپ کی باری ہے کہ وہ ٹرمپ اور ان کے ملک امریکہ کے مفادات کے مقابلے میں اپنے مفادات کو ترجیح دے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک اس بات کو بخوبی محسوس کر رہے ہیں کہ امریکہ جس ڈگر پر چل رہا ہے وہ دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکیوں کو پابندیاں لگانے کی لت پڑگئی ہے وہ نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے بیشتر ملکوں کے خلاف پابندیاں عائد کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا کے زیادہ تر ملکوں کے خلاف سب سے زیادہ پابندیاں امریکہ نے ہی ‏عائد کی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام تر دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنے ملک کی سلامتی کا تحفظ ہم خود کر رہے ہیں جبکہ ہمارے بعض ہمسائے اپنی سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بڑا افسوس ہوتا ہے جب امریکہ جیسے ملک کا تازہ صدر بننے والا شخص ہمارے بعض پڑوسیوں سے کہتا ہے کہ اگر ہم دو ہفتے کے لیے تمہاری حمایت بند کردیں تو تم نابود ہوجاؤ گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے چالیس سال ہمارے خلاف جنگ، پابندیاں دباؤ اور طرح طرح کی سازشیں اور ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن خدا کے لطف کرم اور ایرانی عوام کے عزم کے نتیجے میں ملک نے روز بروز ترقی کی منزلیں طے کیں اور تمام تر سختیوں کے باوجود آج ہم پہلے سے زیادہ دنیا میں سربلند ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں