اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پریورپی یونین کواعتراض نہیں

یورپی یونین کے سفیر نے چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی پیشکش پر بنی گالہ میں ان سے ملاقات میں کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۴۱
تاریخ اشاعت: 23:34 - August 07, 2018

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پریورپی یونین کواعتراض نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے اسلام آباد میں چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پریورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین تحریکِ انصاف حکومت کے ساتھ سیکیورٹی، معیشت، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں شراکت داری پر تیار ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور مختلف شعبوں میں تعاون کے جذبے کو سراہتے ہوئے یورپی یونین سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں