16 October 2024

صحافت کا دن صحافی برادری کو مبارک

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر نے دشمنوں کی جانب سے خبری ادبیات کے پیکیج کو تخریب کارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تخریبی اقدامات میں نہ آتے ہوئے خبر کے صحیح اور درست ہونے کے لئے خاص توجہ کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۵۵
تاریخ اشاعت: 9:06 - August 09, 2018

صحافت کا دن صحافی برادری کو مبارکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر عبدالعلی علی عسگری نے کل صحافت کے دن کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والے سیمینارمیں آج کی دنیا میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں دشمن کی جانب سے من گھڑت خبر بنانے سے بخوبی واقف ہے اور اس کا مقابلہ کر رہا ہے کہ جس سے اس شعبے میں صحیح اور درست خبر بنانے والے صحافی نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

عبدالعلی علی عسگری نے ایرانی قوم کو مایوس کرنے اور ان کے مستقبل کو مبہم پیش کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے فارسی زبان میں 290 چینل شروع کر رکھے ہیں جن کےذریعے وہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ اینٹرنٹ اور سوشل میڈیا  کی اہمیت سے واقف ہے اس لئے اس نے اب تک دوسرے ملکوں کو اس میں شریک نہیں کیا ہے اس لئے کہ امریکہ اسے اپنے مفادات کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

ایران میں 17 مرداد یعنی 8 اگست کو صحافت کا عالمی دن منایا جاتاہے۔

مقدس دفاع نیوز ایجنسی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافی برادری کو صحیح اور مستند خبر کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتاہے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں