16 October 2024

افغانستان کا فضائی کنٹرول افغانیوں کےاختیار میں آگیا

افغانستان کے شہری ہوابازی کے محکمے نے چھبیس سال کے بعد اپنے ملک کا فضائی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۶۵
تاریخ اشاعت: 18:23 - August 10, 2018

افغانستان کا فضائی کنٹرول افغانیوں کےاختیار میں آگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے بتایا ہے کہ ملک کا فضائی کنٹرل دوبارہ اس ملک کے اختیار میں آگیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چھبیس سال پہلے انیس سو بانوے میں افغانستان کا فضائی کنٹرول نیٹو نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا لیکن اب دوبارہ افغان ماہرین کو سونپ دیا گیا ہے۔

افغان صدر کے نائب ترجمان نے بتایا کہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیشرفتہ ریڈار سسٹم نےکام کرنا شروع کردیا ہے جو پوری طرح افغان ماہرین کے اختیار میں ہے۔

افغانستان کے شہری ہوابازی کےادارے نے اعلان کیا ہے کہ ڈبلو اے ایم اور اے ڈی ایس بی پیشرفتہ ریڈار سسٹم کا جمعرات کی شام صدر اشرف غنی، ان کی کابینہ کے ارکان اور شہری ہوابازی کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں افتتاح ہوگیا ہے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں