مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعے کی صبح گزشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں مقتدی الصدر کی برتری بدستور برقرار ہے۔ انتخابی عمل میں وسیع دھاندلی کے الزام لگنے کے بعد جون میں پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو نتائج کی تفصیلات کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کو آج صبح اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ عراق کے 18 صوبوں میں سے 13 صوبوں کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مقتدی الصدر کی پارٹی پہلے نمبر پر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے تین ماہ بعد بھی حکومت بنانے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فقدان ہے۔