اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قومی اسمبلی کا اجلاس نومنتخب ارکان حلف اٹھانے کی تیار

پاکستان کی قومی اسمبلی کا پندرہواں افتتاحی اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۰۱
تاریخ اشاعت: 8:52 - August 13, 2018

قومی اسمبلی کا اجلاس نومنتخب ارکان حلف اٹھانے کی تیارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے اور نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے۔

اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کرڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اہم سیشن 17 اگست کو ہو گا جس میں نئے قائد ایوان یعنی ملک کے نئے وزیراعظم  کا انتخاب ہوگا، وزیراعظم کا انتخاب تقسیم کے عمل کے ذریعے ہوگا جس سے صاف  نظر آئے گا کہ کس رکن نے وزیراعظم کے منصب کے لیے کس امیدوار کو ووٹ دیا ہے جب کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 18 اگست کو سجے گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نو منتخب ارکان کے حلف اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سمیت وزیراعظم کے انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں