16 October 2024

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف عدلیہ کا سخت ایکشن

پاکستان کی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا مرتکب ہونے پرحکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے تین رہنماؤں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۵
تاریخ اشاعت: 23:56 - February 03, 2018

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف عدلیہ کا سخت ایکشنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکمراں مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کو جہاں پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے وہیں عدلیہ مخالف تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کی طلبی کے بعد ایک اور وزیردانیال عزیر کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے دانیال عزیز کی جانب سے کی گئی عدلیہ مخالف تقریر کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں سات فروری کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

اس سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیرمملکت طلال چودھری کوعدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

دو روز قبل سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپئے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے آئندہ پانچ برس کے لئے نااہل قراردے دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دی گئی ہے جس کو سماعت کے لئے باقاعدہ منظور کرلیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں