اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن آمنے سامنے

پاکستان کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کے مابین صدارتی انتخابات کی جنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۹۱
تاریخ اشاعت: 10:03 - August 26, 2018

صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن آمنے سامنےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کشمیرپوائنٹ مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں بشمول پی پی پی نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنی قیادت کو اعتماد میں لینے اور حتمی فیصلے کیلئے رات تک کا وقت لیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے آج مشترکہ امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہیں جان و مال کے خطرات لاحق ہیں، اے این پی کے افتخار حسین کو بھی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں، اے این پی، جے یو آئی ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قائدین کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، اے پی سی میں اس معاملے کی شدید مذمت کی گئی، ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں