اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدارتی انتخابات سر پراوراپوزیشن ڈیڈلاک کا شکار

پاکستان میں 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں متفقہ امیدوار سامنے لانے کے لئے اپوزیشن شدید اختلافات کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۲۱
تاریخ اشاعت: 16:31 - August 28, 2018

صدارتی انتخابات سر پراوراپوزیشن ڈیڈلاک کا شکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے سابق صدر آصف  زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے ۔

ذرائع کے مطابق آصف  زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے شکوہ کیا کہ مولانا آپ تو ہمارے دوست تھے اب کہاں چلے گئے جس کا فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو اپوزیشن کے ساتھ تھا اور ہوں، پیپلز پارٹی نے اے پی سی کے فیصلے کے مطابق شہباز شریف کو ووٹ کیوں نہیں دیا اور اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے مشورے کے بغیر کیوں نامزد کیا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اب بھی وقت ہے مجھے 5 جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی ساتھ دے تو پانسہ پلٹ دیں گے، آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار کرانے کے لیے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ پرسوں تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ہے پارٹی سے مشورہ کرلوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی صدارتی امیدوار کے طور پر اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کو تیار نہیں جب کہ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ آج پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں