16 October 2024

پاکستان کے نئے وزیراعظم کا امریکہ کو کرارا جواب

وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۴۳
تاریخ اشاعت: 12:43 - September 01, 2018

پاکستان کے نئے وزیراعظم کا امریکہ کو کرارا جوابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور امریکہ کے مابین در پردہ اختلافات اس وقت سامنے آگئے تھے جب امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف دوغلی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے اور امریکہ نے پاکستان کی امداد میں بھی کٹوتی کی۔ تاہم پاکستان میں بننے والی تحریک انصاف کی نئی حکومت کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور امریکا کے حوالے سے وہ اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اگر امریکا نے بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا وژن آگے لے کر بڑھوں گا، عوامی منصوبے شروع کریں گے اور پاکستان میں پیسہ واپس لانے کے لیے اقدامات کروں گا جب کہ ہمارے اندرونی حالات ایسے نہیں کہ غیرملکی دورے کروں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ہندوستان کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں آیا جب کہ نوجوت سدھو کو بلانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ واپس جا کر لوگوں کو اعتماد میں لیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں