اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۵
تاریخ اشاعت: 0:03 - September 03, 2018

ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے، پاکستانی وزیر خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایران کے ساتھ تعلقات کی اسٹریٹیجی پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ ملک ہیں اور علاقائی مسائل کے بارے میں ہمارے نظریات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور تبادلہ خیال بے انتہا ضروری ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی یہ بات زور دے کر کہہ چکے ہیں ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں