اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے صدر کے دورہ نیویارک کے پروگرام کا اعلان

ایران کے صدر کے دفتر انچارج محمود واعظی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ نیویارک کے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات یا کوئی ملاقات نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۹۳
تاریخ اشاعت: 23:38 - September 05, 2018

ایران کے صدر کے دورہ نیویارک کے پروگرام کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنے دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے مگر امریکی صدر ٹرمپ سے کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔

محمود واعظی نے کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی دورہ نیویارک میں مختلف ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کریں گے۔انھوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ستمبر کے آخر میں نیویارک جائیں گے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اٹھارہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں