16 October 2024

اسرائیلی فوجی کو تھپڑمارنے والی عھد تمیمی پرپابندی

اسرائیل نے تحریک آزادی فلسطین کی متحرک کارکن عھد تمیمی اور اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۱۹
تاریخ اشاعت: 12:22 - September 09, 2018

اسرائیلی فوجی کو تھپڑمارنے والی عھد تمیمی پرپابندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قدس کے غاصب اورجابر اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نڈر نوجوان فلسطینی لڑکی عھد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی اسرائیلی حکومت نے احد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی ہے۔

عھد تمیمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز میں شرکت کے لیے یورپ جانا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی عھد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی بہادر بیٹی عھد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں والدہ سمیت رواں برس 29 جولائی کو رہائی ملی تھی۔ عھد تمیمی فلسطین میں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں