اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ممنون رخصت علوی براجمان

پاکستان کےنو منتخب صدر عارف علوی آج دوپہر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۲۰
تاریخ اشاعت: 12:30 - September 09, 2018

ممنون رخصت علوی براجمانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی آج  ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کی تقریب حلف برداری کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تقریب حلف برداری دوپہر ایک بجے ہو گی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیں گے، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء، وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر سے رخصت ہوگئے.

ممنون حسین نے ایوان صدر میں بحیثیت صدر آخری دن گزارا، صدر کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین کی عہدے کی مدت کل رات 12 بجے ختم ہوگئی جب کہ 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹر عارف علوی آج اتوار کو پاکستان کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں