اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام کے خلاف دہشت گردوں کے حامیوں کی نئی سازش پر روس کا انتباہ

روس کی وزارت دفاع نے شام میں ایک اور جعلی کیمیائی حملے کے لئے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی پر سخت خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۲۶
تاریخ اشاعت: 11:16 - September 10, 2018

شام کے خلاف دہشت گردوں کے حامیوں کی نئی سازش پر روس کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے حال ہی میں شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں ایک مٹنگ کی ہے اور اس مٹنگ میں ادلب میں کیمیائی مواد استعمال کئے جانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

روس، دو ہفتے قبل سے اب تک بارہا اپنی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیانات میں اس بات پر خبردار کر چکا ہے کہ دہشت گرد گروہ کی جانب سے ادلب میں زہریلی اور کیمیائی مواد استعمال کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ، جو کیمیائی ہتھیار لے جانے والے میزائل تیار کئے جانے کی نگرانی کرتا رہا ہے، شام سے ترکی فرار ہو گیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیائی ہتھیار لے جانے والے اس میزائل کو صوبے ادلب کے جسرالشغور میں واقع حلوز میں رکھا گیا ہے۔ اس میزائل کو مہلک اور زہریلی گیس چھوڑنے کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی جا سکے۔

شام کا شمال مغربی صوبہ ادلب شام میں اب ایک ایسا علاقہ باقی بچا ہے جہاں مسلح دہشت گرد موجود ہیں۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کے اس علاقے کو بھی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے شامی فوج کی مکمل آمادگی کے ساتھ ہی امریکہ نے تشہیراتی اور نفسیاتی جنگ شروع کر دی ہے اور اس بات کا وہ بھرپور پروپیگنڈہ کر رہا ہے اور وہ اس سلسلے میں وائٹ ہلمنٹ سے موسوم گروہ کو استعمال بھی کر رہا ہے۔

امریکہ، شام میں دہشت گردوں کے منصوبے کی حمایت اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے حکومت شام پر الزام بھی لگا رہا ہے وہ ادلب میں کیمائی ہتھیار استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی امریکہ نے اپریل کے مہینے میں دمشق حکومت کی جانب سے کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر شام پرحملہ کر دیا تھا۔

بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کا شامی حکومت پر الزام، رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے علاوہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے کی ایک کوشش ہے اس لئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام میں دہشت گردوں کی شکست پر گہری تشویش لاحق ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں